تازہ تر ین

چیئرمین نیب کی تعیناتی کا معاملہ: پی ٹی آئی ایم این ایز کی بحالی کے احکامات کا ریکارڈ طلب

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کی فوری تعیناتی رکوانے کی درخواست میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے احکامات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رضا قریشی نے چیئرمین نیب کی فوری تعیناتی رکوانے کیلئے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین نیب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے مشاورت نہیں کی جاسکتی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ راجہ ریاض کی اپوزیشن لیڈر تعیناتی کے خلاف درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ تحریک انصاف کے ارکان کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال ہے لہٰذا نئے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی تک چیئرمین نیب کا تقرر روکا جائے، عدالت صدر پاکستان اور وزیراعظم کو نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی سے روکے۔
عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے احکامات کا ریکارڈ مانگ لیا اور 6 مارچ کو تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv