تازہ تر ین

این اے 193 میں الیکشن:عوام ووٹ ڈالنے کیلئے نکلیں اور خوف کے بت کو توڑیں،عمران

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے این اے 193 راجن پور کےضمنی انتخاب کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اتوار کو محسن لغاری بلے کے نشان پر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، جام پور کے عوام کو پیغام ہے پی ڈی ایم کے نمائندے کی پھیلائی خوف کی فضا کوختم کریں۔
عمران خان نے کہا کہ جام پور کے کسانوں کی پی ڈی ایم مدد نہیں کررہی، انکی فصلوں پر ٹریکٹر چلائے جا رہے ہیں، جام پور کے لوگوں پر ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں اورانہیں اٹھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جام پور کے لوگوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے تمام تر ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، جام پور کے عوام اتوار کو ووٹ ڈالنے کیلئے نکلیں اور خوف کے بت کو توڑیں، انکے ہر حربے اور دھاندلی کے باوجود محسن لغاری جیتیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv