تازہ تر ین

کراچی : بچے کو بچاتے ہوئے گرین لائن بس کو حادثہ ، متعدد زخمی

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر گرین لائن بس حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثے میں ڈرائیور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے پل کے نیچے گرین لائن کے ٹریک پر بچہ آ گیا تھا ، بس بچے کو بچاتے ہوئے جنگلا توڑ کر فٹ پاتھ پرآ گئی ، حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور ، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
حادثے کے بعد ناگن چورنگی پل پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ، گرین لائن بس حادثے پر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریک کو کلیئر کرکے سروس بحال کردی گئی ہے ، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، بس کے اندر اور ٹریک پر نصب کیمروں سے مدد لی جائیگی۔
گرین لائن بس منصوبے کا اعلان جولائی 2014 میں ن لیگ کی وفاقی حکومت نے کیا تھا اور 26 فروری 2016 کو اس 17.8 کلومیٹر طویل سرجانی سے گرومندر تک ٹریک کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv