تازہ تر ین

بہیمانہ تشدد، قتل اور نعشوں کی بے حرمتی نے سب کا سر شرم سے جھکا دیا: شیری رحمان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی و تبدیلی اور پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے بارکھان واقعے پر ردّ عمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشیری رحمان نے اس واقعے پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‏بارکھان واقعہ ہمارے معاشرے کے مجموعی شعور پر سوالیہ نشان ہے، بہیمانہ تشدد، قتل اور نعشوں کی بے حرمتی نے سب کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے ہیں، عورتوں اور بچوں پر تشدد کر کے نعشیں کنویں میں پھینک دی جاتی ہیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آ رہے ہیں جو متاثرین اور ان کے خاندان پر گزری ہے اس کا کوئی ازالہ نہیں کرسکتا، اس واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کر کے مجرموں کو کڑی سزا دی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv