تازہ تر ین

ماہر ٹیکنوکریٹس پاکستان کی معیشت کو سدھار سکتے ہیں: ماہرین معاشیات

لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرینِ معاشیات نے کہا ہے کہ ماہر ٹیکنو کریٹس پاکستان کی معیشت کو سدھار سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہدہ وزارت نے کہا کہ ٹیکنوکریٹس پاکستان کی معیشت کو سدھار سکتے ہیں، ٹیکنو کریٹس نہ دوہری شہریت کے حامل ہوں اور نہ عالمی مالیاتی اداروں کے تنخواہ دار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے بغیر پاکستان نہ صرف زندہ رہ سکتا ہے بلکہ خوش حال بھی ہوسکتا ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ اگر ہر وزارت میں ٹیکنوکریٹس کو منسلک کر دیا جائے تو وہ وزارت بہتر کام کر سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے بغیر نہیں چل سکتے کیونکہ ورلڈ بینک اور ایشین ڈوپلپمنٹ بینک کے قرضے آئی ایم ایف سے مشروط ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv