تازہ تر ین

مخالفین کی بیماری کا تمسخر اڑانے والا آج خود ‘بیمار’ بن گیا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک ذہنی مریض شخص اپنی ضد، انا اور تکبر میں آئین، قانون، کسی جج اور عدالت کو ماننے کو تیار نہیں۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے قانون کو جنگل کا قانون بنانے والے نے دو دن سے آئین، قانون کو یرغمال بنایا ہوا ہے، آج یہ تماشہ پوری قوم اور دنیا دیکھ رہی ہے، انصاف اور قانون کا پورا نظام ایک شخص کی ضد، انا اور تکبر کے سامنے بے بس نظر آتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‏اللہ کی شان کہیں یا مکافات عمل!، سیاسی مخالفین کی بیماریوں، پلیٹ لیٹس، ہسپتال میں آخری سانس لیتے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے احساسات کا تمسخر اڑانے والا آج “بزرگ” اور “بیمار” بن گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv