تازہ تر ین

عدم پیشی پر ہائی کورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عدم پیشی کے باعث حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر کے خارج کر دی۔
عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج ساڑھے 6 بجے تک پیش ہونے کی مہلت دی تھی جس کے باوجود وہ نہ پہنچ سکے، لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی گئی اب قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔
واضح رہے عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا، اس حوالے سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر راستہ بھی کلیئر کروا لیا گیا تھا لیکن وہ عدالت کے مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکے۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے طبی بنیاد پر حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا، ڈاکٹرز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو سفر کرنے سے روک دیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv