تازہ تر ین

کراچی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے نارتھ کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتول بیوی بچوں کے ساتھ بھٹو کالونی میں اپنی بہن کے گھر آیا تھا، نامعلوم ملزمان نے مقتول کی بیوی کا پرس چھیننے کی کوشش کی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے گھسیٹنے کے باعث مقتول موٹرسائیکل اور بیوی بچوں سمیت زمین پر گرا جس کےبعد ملزمان کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی، فائرنگ کے دوران گولی مقتول کی گردن پر لگنے کے باعث موت واقع ہو گئی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول دو بچوں کا باپ تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv