تازہ تر ین

اسلام آباد : موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ گولڑہ کی حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق سنیپ چیکنگ پر موجود اہلکاروں کے روکنے پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی ہوگئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جائے گی جس کے بعد ملزمان سے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv