تازہ تر ین

زلزلہ متاثرین کی بحالی تک ترک بھائیوں کی امداد جاری رکھیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی تک ترک بھائیوں کی امداد جاری رہے گی۔
شہباز شریف نے ترکیہ کےسفارت خانے میں تعزیتی دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیہ کے بھائیوں کی امداد کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے قیمتی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ حکومت نے پاکستان میں زلزلے کے دوران پاکستان کی بھرپور مدد کی، پاکستان سے بھی امدادی سامان ترکیہ بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے، ہماری تمام تر ہمدردیاں ترک بھائیوں کےساتھ ہیں۔
دورے کے دوران وزیر اعظم نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے، اس موقع پر ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ مشکل وقت میں سپورٹ پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv