تازہ تر ین

چوروں کا تعاقب کرنیوالی محکمہ انہار کی گاڑی کوحادثہ ، ڈرائیور جاں بحق

احمد پور شرقیہ: (ویب ڈیسک) پنجند کینال سے ریت چوری کی اطلاع پر تعاقب کرنے والی محکمہ انہار کی گاڑی درخت سے جا ٹکرائی ،حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
پنجاب کے ضلع بہاولپورکی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ریت چوروں کا تعاقب کرنیوالی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثے میں محکمہ انہار کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ کینال گارڈ شدید زخمی ہوا جس کوتشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
جاں بحق ڈرائیور کی شناخت جام عاصم اور زخمی کینال گارڈ کی شناخت محمد عابد کے نام سے ہوئی ہے۔
ریت چوری میں ملوث ملزمان پنجند کینال سے ریت چوری کرکے جارہے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv