تازہ تر ین

وزارت دفاع کی عام انتخابات کیلئے پاک فوج، رینجرز اور ایف سی دینے سے معذرت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت دفاع نے عام انتخابات کیلئے پاک فوج، رینجرز اور فرنٹیئر کورپس( ایف سی ) دینے سے معذرت کر لی۔
ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے انتخابات کے معاملے پر وزارت داخلہ کوخط لکھا گیا ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ صوبوں میں انتخابات کے لیےاہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں، صرف راجن پورمیں ضمنی انتخاب کے لیے رینجرزموجود رہے گی۔
وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا کہ سکیورٹی اہلکارملک کی اندرونی اوربارڈرسکیورٹی پرماموررہیں گے اور 27 فروری سے 3 اپریل تک ڈیجیٹل مردم شماری میں بھی مصروف ہوں گے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) نے عام انتخابات کیلئے وزارت دفاع سے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv