تازہ تر ین

زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے اور تعمیر نو کے کاموں میں تیزی لائیں گے: صدر اردوان

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کے جنوبی اور شام کے شمال مغربے علاقے میں آنے والے زلزلے سے 11 ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔
ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے حکومتی کوششوں پر ہونے والی تنقید کی مذمت کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ ایسے نازک موقعے پر لوگوں کو اپنے سیاسی مفادات کیلئے منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، یہ متاثرین سے اتحاد اور یکجہتی دکھانے کا وقت ہے۔
زلزلہ متاثرہ صوبے حاطے میں پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 9 ہزار57 ہوگئی ہے، اتنی بڑی آفت کیلئے ایک دم سے تیار ہونا ممکن نہیں ہوتا۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ حاطے صوبے میں 18 ممالک کی امدادی ٹیمیں مصروف عمل ہیں، متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے اور گھروں کی دوبارہ تعمیر میں تیزی لائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv