تازہ تر ین

کراچی میں نئے سال کے پہلے ماہ بھی چور ڈاکوؤں کا راج

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی والوں کے لیے نئے سال کا آغاز بھی اچھا نہ ہوا جہاں پہلے ماہ بھی شہری چور اور ڈکیتیوں کے نرغے میں رہے۔
سیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے سال کے پہلے مہینے کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق کراچی میں جنوری 2023 میں مجموعی طور پر 7ہزار 249 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق جنوری میں شہریوں کی 227 گاڑیاں چوری اور چھین لی گئیں جب کہ پہلے مہینے میں شہریوں سے 420 موٹر سائیکل اسلحے کے زور پر چھینی گئیں اور 4 ہزار223 موٹر سائیکل چوری کی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جنوری میں شہریوں سے 2ہزار 379 موبائل فون بھی اسلحے کے زورپرچھینے گئے۔
سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں 400 گاڑیاں،4ہزار 327 موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی گئی تھیں اور 2ہزار 499 شہریوں کو ان کے موبائل فونز سے محروم کردیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv