تازہ تر ین

خاتون پولیس افسر نے کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر سے اسکن کیئر روٹین پوچھ لی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس کی خاتون ایس پی آمنہ بیگ نےکراچی کے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار سے متاثر ہوکر ان کی اسکن کیئر روٹین پوچھ لی۔
خاتون پولیس افسر نے ٹوئٹر پر اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار سے سوال پوچھا کہ اپنی جلد کی دیکھ بھال کا طریقہ کار بتائیں۔
آمنہ بیگ کے سوال پر ہاظم بنگوار بھی جواب دیے بغیر نہ رہ سکے اور ٹوئٹر پر ہی دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا یہ ایک واحد راز ہے جو میں نے رکھا ہوا ہے۔
آمنہ بیگ کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جس میں مونا خان نامی صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعی مجھے بھی یہ جاننے کا تجسس ہے۔
واضح رہے کہ ہاظم بنگوار اپنے اسٹائل، فیشن اور گلوکاری سے سوشل میڈيا پر خاصے مقبول ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv