تازہ تر ین

جنرل (ر) پرویز مشرف فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ میں ادا کرنے کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ ملیر کینٹ کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ادا کی گئی، انہیں کالا پل، چنیسر گوٹھ کے قریب واقع آرمی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف اتوار کے دن انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 79 سال تھی۔ مرحوم امائلائیڈوسس نامی غیر معمولی بیماری میں مبتلا تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی اور جنرل (ر) اسلم بیگ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، سید مصطفیٰ کمال، مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام، پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، سابق وفاقی وزیر اطلاعات جاوید جبار، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور پرویز مشرف کے بیٹے بلال سمیت دیگر سیاستدانوں اور نمایاں سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ سابق صدر پاکستان کی میت دبئی سے خصوصی طیارہ لے کر گزشتہ شب کراچی پہنچا تھا جس کے بعد سخت سیکیورٹی کے حصار میں ان کے جسد خاکی کے تابوت کو سی ایم ایچ ملیر کینٹ منتقل کردیا گیا تھا۔
سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف تقریباً 9 سال (1999 سے 2008) تک آرمی چیف رہے، وہ 2001 میں پاکستان کے 10 ویں صدر بنے اور 2008 کے اوائل تک اس عہدے پر فائز رہے۔ وہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ کر کے برسر اقتدار آئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv