تازہ تر ین

عمران خان ملکی مفادات کیلئے بھی ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں : سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی آئی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ملکی مفادات کے معاملات پر بھی کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں ۔
سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ عمران خان نا کشمیر کے معاملے پر قومی یکجہتی کا حصہ بنے نہ ہی اب دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد کا حصہ بننا چاہتے ہیں ، عمران خان تاثر دے رہے ہیں کہ دہشتگردی صرف ملک اور قوم کا مسئلہ ہے، تحریک انصاف کا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرکے دہشتگردوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ تحریک انصاف ان کے خلاف نہیں، عمران خان تقسیم کا پیغام دے کردہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، ان کی سیاست کا مقصد صرف اپنے ذاتی مفادت تک ہی محدود ہے۔
شیری رحمان کا مزید کہناتھا کہ سیاسی قوتیں قومی بحران میں ذاتی مفادات بھول کر یکجہتی کا پیغام دیتی ہیں، عمران خان کی تقسیم کی سیاست ملک دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے، مذمت کافی نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی کے خلاف اپنا بیانیہ واضح کرنا ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv