تازہ تر ین

وزیراعظم نے موجودہ سیاسی صورتحال پرمشاورتی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب کے نگران سیٹ اپ اور امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ آٹھ روز سے لاہور میں قیام پذیر ہیں اور انہوں نے اب موجودہ موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز بھی شرکت کریں گے، جب کہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔
اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، جب کہ پنجاب کے نگران سیٹ اپ اورامیدواروں کو ٹکٹوں دینے کے حوالے سے بھی مشاورت ہو گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv