تازہ تر ین

دنیا کی پہلی ایئرکنڈیشنڈ ہائی وے

دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دو کلومیٹر طویل ایئرکنڈیشنڈ ہائی وے کی تعمیر کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، یہ دبئی ساؤتھ میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا۔
دبئی متحدہ عرب امارات کی 7 ریاستوں میں سے ایک ریاست ہے اور اسے ملک کا سب سے بڑا شہر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، دبئی اپنی شاندار تعمیرات کے باعث دنیا بھر میں معروف ہے اور اس کا شمار دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں ہوتا ہے، دبئی کی مقبولیت کی بڑی وجہ یہاں کا منفرد اور شاہانہ طرز زندگی بھی ہے-
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب دبئی میں ایک اور حیرت انگیز منصوبہ شروع ہونے جا رہا ہے جس کے مطابق دو کلومیٹر طویل ایئرکنڈیشنڈ ہائی وے کی تعمیر کی جائے گی، بلیوارڈ کمرشل ایریاز، ریستوران، مووی تھیٹر، بچوں کے کھیل کے میدان، زیر زمین پارکنگ، لگژری ولاز، رہائش گاہیں اور دیگر تفریحی مقامات اس شاہراہ میں شامل ہوں گے۔
دبئی ساؤتھ میں تعمیر کیے جانے والے اس پروجیکٹ میں اپنی نوعیت کا پہلا دو کلومیٹر طویل ایئر کنڈیشنڈ بلیوارڈ ہو گا جس سے روزانہ کی بنیاد پر کمیونٹی کے باہر سے ایک لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق شیشے سے ڈھکے ہوئے پیدل چلنے والوں کے لیے بلیوارڈ میں شاپنگ ایریاز، کمرشل اسپیس، مختلف قسم کے کھانوں پر مشتمل ریسٹورنٹس، مووی تھیٹر، نائٹ لائف کی سہولت، بچوں کے پلے ایریاز، زیر زمین کار پارکنگ اور بہت کچھ شامل ہے۔
15ملین مربع فٹ زمین پر محیط اس منصوبے کے ماسٹر پلان کنسلٹنسی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv