تازہ تر ین

شہزادہ ہیری کے 25 افغانیوں کو مارنے کے اعتراف پر طالبان کا ردعمل

کابل: (ویب ڈیسک) طالبان رہنما انس حقانی نے شہزادہ ہیری کے افغان وار کے دوران 25 افغانیوں کو قتل کرنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری اپنی آنے والی سوانح عمری میں کئی حیران کن انکشافات اور اعترافات کیے ہیں جس سے ایک نئی بحث چھیڑ گئی۔
برطانوی شہزادے ہیری کا کہنا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں تعیناتی کے دوران 6 فضائی مشن کیے جس میں 25 افغان شہریوں کو ہلاک کیا، اس عمل کا نہ تو مجھے کوئی دکھ ہے اور نہ ہی اس پر فخر ہے، کیوںکہ مرنے والے جنگ کی شرنج کے مہرے تھے۔
برطانوی شہزادے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے افغان طالبان کے رہنما انس حقانی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ مسٹر ہیری! جن کو تم نے مارا وہ شطرنج کے مہرے نہیں بلکہ جیتے جاگتے انسان تھے، ان کا بھی خاندان تھا جو اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کے منتظر تھا۔
انس حقانی نے لکھا کہ سچ وہی ہے جو آپ نے کہا ہے، ہمارے معصوم لوگ آپ کے سپاہیوں، فوجی اور سیاسی لیڈروں کے لئے شطرنج کے مہرے تھے، پھر بھی آپ کو اس کھیل میں شکست ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اعتراف پر مجھے امید نہیں ہے کہ آئی سی سی آپ کو طلب کرے گی یا انسانی حقوق کے کارکن کوئی مذمت کریں گے لیکن تاریخ انسانیت میں آپ کے مظالم کو یاد رکھا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv