تازہ تر ین

سعودی شہری نے مختلف رنگوں کی مکئی کاشت کرلی

جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے جنوب مغرب میں جازان ریجن کے شمال میں واقع الشقیق سنٹر میں ایک شہری مختلف رنگوں میں رنگین مکئی کے دانے تیار کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداے کی رپورٹ کے مطابق خطے میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے، یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا جب بہت سے لوگ رنگین مکئی کے معیار اور خطے میں اس کی کامیابی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ایک خصوصی انٹرویو میں شہری عبدالکریم ہیجان نے کہا کہ میں زراعت کا پرستار ہوں، گزشتہ عرصہ جازان اور الاحساء کے علاقوں کے درمیان بہت سفر کیا۔
الاحساء کے ساتھیوں سے میں نے رنگین مکئی کی کاشت کے بارے میں ان کے تجربے کے بارے میں سیکھا، مطالعہ اور تجربات کے بعد انہوں نے اس کے بیجوں پر تجربہ کیا جو کامیاب رہا، اسے دیکھ کر میں نے ان سے نمونہ لیا اور اسے پچھلے سال شقیق مرکز میں لگایا اور اس سال اس کے متاثر کن نتائج آپ کے سامنے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رنگین مکئی اگانے کا آئیڈیا کسی بھی زرعی کھیت میں ایک اضافہ ہے جس میں اسے لگایا جائے گا، فی الحال اس تجربے کو بڑے علاقوں پر آزمانے کیلئے کام کر رہا ہوں تاکہ اس کے نتائج بڑے ہوں اور بہت اچھے ہوں۔
اس طرح میں اپنے فارم سے زیادہ معاشی فائدہ حاصل کر سکوں گا، انہوں نے کہا جازان کا علاقہ اس حوالے سے بہتر ہے اس کے پانی میں کھارا پن زیادہ نہیں، یہاں کا پانی خاص طور پر موسم بہار میں سبزیاں اگانے میں معاون ہے۔
عبدالکریم نے بتایا کہ رنگین مکئی اگانے میں کامیابی ان کے لیے ایک چیلنج تھی، اب میں سرخ، بنفشی، سفید کے ساتھ گلابی اور عام پیلے سمیت کئی رنگ پیدا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv