تازہ تر ین

بینظیر بھٹو کو قتل کر کے ملک توڑنے کی کوشش کی گئی: شیری رحمان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 15 ویں یوم شہادت پر ان کو سلام پیش کرتی ہوں، بی بی کا قتل انسانیت کا قتل تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیری رحمان نے لکھا کہ آج کے دن ہم سے ہماری قائد اور اس ملک سے اس کا مستقبل چھینا گیا، شہید بی بی پاکستان کے عوام کیلئے ایک امید تھیں، قاتلوں نے عوام سے ان کی امید چھین لی۔
سینیٹر کا کہنا تھا کہ شہید بی بی تمام صوبوں کی زنجیر تھیں، قاتلوں نے ان کو قتل کرکے ملک کو توڑنے کی کوشش کی، آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر اس سازش کو ناکام بنایا، شہید بی بی نے نظربندی، قید، جلاوطنی اور دیگر سختیاں برداشت کیں، اپنے والد،بھائیوں اور کارکنان کے جنازے اٹھائے۔
رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ مرحومہ کی زندگی اور عوام، آئین، پارلیمان اور ملک کی خاطر سیاسی جدوجہد ان کے نام کی طرح بینظیر ہے، ہماری قائد اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کو دن دیہاڑے بے دردی سے قتل کیا گیا، ان کا خاندان، پیپلز پارٹی اور کارکنان 15سال بعد بھی اپنی قائد کے قتل کیس میں انصاف کے منتظر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv