تازہ تر ین

وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کے زیر صدارت اجلاس، ہائبرڈ بسوں کی خریداری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بسوں کی خریداری کیلئے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے ٹائم لائن مقرر کرتے ہوئے خریداری کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے، اس حوالے سے تمام ضروری امور جلد طے کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ چودھری پرویزالہٰی کو ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے خریداری کے عمل کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، اتھارٹی کے اراکین، ایم پی ایز کرنل (ر) غضنفر عباس شاہ، خدیجہ عمر، شمیم آفتاب، خاور حیات، غزالہ فرید، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خزانہ، ایم ڈی پی ایم اے، سیکرٹری پی ایم اے اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں پہلے مرحلے میں 300 ماحول دوست ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی۔ نئی بسوں میں خواتین، سپیشل اور نابیناافراد کیلئے علیحدہ سیٹیں مختص کی جائیں گی۔ سپیشل اورنابینا افراد کیلئے بس کے دروازے کے قریب سیٹیں مخصوص ہوں گی۔ ماحول دوست ہا ئبرڈ بسیں چلنے سے ماحولیاتی آلودگی او رسموگ میں کمی ہوگی۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے سابق ممبر پنجاب اسمبلی عبدالرشید بھٹی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکربجا لاتا ہوں کہ صوبے کے عوام کی ہر لمحہ خدمت کر رہا ہوں، مختصر عرصے میں عوام کی فلاح کا جتنا کام ہوا اتنا گزشتہ 10 برس میں نہیں ہوا، مخالفین کی پروا نہیں صرف عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کی فکر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھا کہ چار ماہ کی قلیل مدت میں ہم نے ہر محکمے اور ادارے کا قبلہ درست کیا ہے، پراپیگنڈہ کرنے والوں کے مذموم عزائم پہلے بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم قائد اور کرسمس کے موقع پرسکیورٹی انتظامات پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان،پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی اور کہا کہ قیام امن سے متعلقہ تمام ادارے بہترین کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv