تازہ تر ین

آزاد وطن قائد اعظم کا قوم پر عظیم احسان، کبھی فراموش نہیں کر سکتے: پرویز الٰہی

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ قائد اعظم عظیم سیاسی مدبر تھے جنہوں نے تاریخ کے دھارے کو یکسر بدل دیا۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران، اے قائد اعظمؒ تیرا احسان ہے احسان، آزادی سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں، بحیثیت قوم آزاد وطن میں سانس لینے پر ہم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا عظیم احسان کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظمؒ عظیم سیاسی مدبر تھے جنہوں نے تاریخ کے دھارے کو یکسر بدل دیا، قائد اعظمؒ کردار کے غازی تھے، گفتار کے نہیں، آج خود کو جانچنے کا دن ہے کہ ہم قائدؒ کے پیغام پر کس قدر عمل پیرا ہیں۔
چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو ہمیں محمد علی جناحؒ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا، تحمل، برداشت اور رواداری پر مبنی فلاحی معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا، قائداعظمؒ کی تعلیمات اورافکار پر عمل کر کے ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بناسکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv