تازہ تر ین

ماموں شجاعت کا سافٹ ویئراپڈیٹ ہوگیا، کچھ لوگوں اور اُن کے بچوں نے مس گائیڈ کیا: مونس

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما و وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی تصفیہ کرواسکتی ہے لیکن ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نےکہا کہ اعتماد کے ووٹ کیلیے تیار ہیں ، بات چیت چل رہی تھی، اس لیے اسمبلیاں توڑنے میں چھ دن کا وقت دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ، اس بار سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے سیاسی لوگ سیاسی لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرز پورے ہیں ،کوئی ایم پی اے پاگل ہی ہو گا جو اس صورتحال میں غائب ہو جائے گا،اعتماد کا ووٹ کب لیں گے یہ فیصلہ عمران خان کریں گے۔
مونس الہی نے کہا کہ 2018 میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کچھ لوگ بیٹھے تھے۔ مجھ سمیت ق لیگ کے کافی لوگوں کو الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا ، میں نے بحث کی تو نیب سے میرا نوٹس نکل آیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل نے چیف سیکریٹری کو وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی رائے نہیں دی تھی ۔ چیف سیکریٹری کے ساتھ کیا ہوا اس کی تحقیقات کر رہے ہیں ، اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلیاں تحلیل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کے ساتھ عمران خان کی اپنی ڈیلنگ ہو گی، ہماری اپنی،چودھری شجاعت سے معاملات بحال ہوں گے تو ان سے تاریخ پوچھوں گا۔
مونس الہی نے کہا کہ دو سیاسی جماعتیں اتحاد میں ہیں، لیکن مؤقف اپنا اپنا ہے ،عمران خان نے کہا لوگوں نے تمہارے بارے میں غلط بریف کیا تھا،عمران خان نے مجھے کہا جو لوگوں نے بتایا آپ ویسے نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv