تازہ تر ین

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں پر شہر میں آئندہ 15 روز اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ 15 روز اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنےکا فیصلہ کیا گیا جب کہ وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بھی تیز کرنے کی ہدایت کی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں ملک میں دوبارہ امن امان خراب کرنا چاہتی ہیں، ہم اپنے ملک، صوبے اور شہروں میں دہشتگردوں کو دوبارہ اٹھانے نہیں دیں گے، تمام انٹیلی جنس کے ادارے روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسرے رابطے میں رہیں، پولیس اور رینجرز اسٹریٹ کرائم کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو پیٹرولنگ اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی بڑھانے کی ہدایت کی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اہم مقامات جہاں کرمنلز زیادہ متحرک ہیں وہاں پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv