تازہ تر ین

رواں ہجری سال مسجد نبوی میں 8 کروڑ 10 لاکھ زائرین نے نمازپڑھنے کی سعادت حاصل کی

مدینہ منورہ: (ویب ڈیسک) رواں ہجری سال مسجد نبوی میں 8 کروڑ 10 لاکھ زائرین نے نمازپڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں ہجری سال مسجد نبوی میں 8 کروڑ 10 لاکھ زائرین نے نمازپڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
شیخ السدیس کے مطابق روضہ پاک اور قدیمی حرم نبوی میں 80 لاکھ زائرین نے نماز اور نوافل ادا کیے۔
اس کے علاوہ 70 لاکھ سے زائد زائرین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپﷺ کے ساتھیوں کی زیارت پر درود شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
شیخ السدیس نے کہا کہ یہ اعدادو شمار یکم محرم تا 19 جمادی اول تک ریکارڈ کیے گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv