تازہ تر ین

وزارت ریلوے کا فرید ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت ریلوے نے فرید ایکسپریس بحال کرنے اور ملکوال براستہ پنڈ دادنخان کے درمیان شٹل ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت ریلوے میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں فرید ایکسپریس کو 18 کوچز کے ساتھ 22 دسمبر سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزارت ریلوے کے مطابق ملکوال براستہ پنڈ دادنخان کے درمیان شٹل ٹرین سروس بھی رواں ماہ چلائی جائے گی، ٹرین میں مسافروں کے لئے صفائی، ٹائمنگ کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ مینجمنٹ کی تنظیم نو پر بھی غور کیا گیا، وزیر ریلوے نے اس سلسلہ میں سفارشات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزارت ریلوے کے مطابق ریلوے پولیس میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے گریڈز کو پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی سطح پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv