تازہ تر ین

سپریم کورٹ سیلاب متاثرین کیلئے آئے بیرونی فنڈز کی تحقیقات کرے: سراج الحق

لوئر دیر: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتیں قدرتی آفات اور مصیبت کی جمع شدہ رقوم میں کرپشن کرتی ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے آئے بیرونی فنڈز کی تحقیقات سپریم کورٹ کرے۔
لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے اب تک متاثرین سیلاب کیلئے ایک گھر تعمیر نہ کر سکے۔ الخدمت فاونڈیشن نے متاثرین پر 9ارب 11کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ سندھ میں 115 گھروں کی چابیاں متاثرین کے حوالہ کر دی ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن کیلئے 10لاکھ رضاکاروں کی فورس قائم کریں گے جو ہر قسم سیاست سے ہٹ کر اور بلاتفریق رضائے الٰہی کی خاطر خدمات سرانجام دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv