تازہ تر ین

پی آئی اے میں ایک بار پھر لازمی سروس ایکٹ نافذ

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے ایک بار پھر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا، جس کے تحت ملازمین کسی بھی حکم کو ماننے سے انکار نہیں کرسکیں گے۔
قومی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے لازمی سروس ایکٹ 6 ماہ کے لیے نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت پی آئی اے کے تمام ملازمین کسی بھی کام سے منع نہیں کرسکیں گے۔ لازمی سروس ایکٹ کپتانوں، فضائی میزبان سمیت تمام ملازمین پر نافذ ہوگا، جہاز کے کپتان اور فضائی عملہ لازمی سروس ایکٹ کے دوران ہدایت اور حکم سے انکار نہیں کرسکے گا۔
اعلی انتظامیہ کے دیے گئے احکامات پر کام سے منع کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے پی آئی اے ملازمین کو ایک سال تک جیل ہوسکتی ہے۔
لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی پر انتظامی کارروائی سمیت عدالتی کارروائی کی جا سکتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv