تازہ تر ین

امریکا میں پاکستان کے خلاف ایک تاثر پیدا کیا گیا جسےتوڑنا پڑے گا: بلاول بھٹو

نیویارک: (ویب ڈیسک) وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستان کے خلاف ایک پروپیگنڈا اور تاثر پیدا کیا گیا ہے، بار بار رابطوں سے اس تاثر کو توڑنا پڑے گا تاکہ تعلقات میں مزید بہتری آئے اور معا شی تعلقات بہتر ہوں۔
نیو یارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک دن میں تو سب مسائل حل نہیں ہوتے مگر پچھلے 6 سے 7 ماہ میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جی 77 اجلاس کی صدارت کریں گے، بھارت کی صدارت میں سلامتی کونسل میں مباحثہ تھا جس میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا کہ سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv