تازہ تر ین

شمالی وزیرستان حملہ: سیاسی قیادت کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میرانشاہ میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔
صدر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میرانشاہ میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساری قوم متحد ہے، دہشت گردی کی باقیات کے مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کی، حوالدار محمد امیر اور عام شہری کی شہادت پر افسوس، اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
میاں شہباز شریف نے کہا کہ مسلمانوں پر خود کش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے، دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، عوام اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں، وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گرد ی کا خاتمہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں، دہشت گردوں کا پیچھا اور مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وطن کے لیے جان دینے والوں کو خراج تحسین اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی میرانشاہ خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حوالدار محمد امیر اور عام شہری کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
مریم اورنگزیب نےکہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv