تازہ تر ین

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے آفس میں آمد، تعلیمی امور سے متعلق تبادلہ خیال

لاہور: (ویب ڈیسک) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی وزیر اعلیٰ پنجاب آفس پہنچیں جہاں انہوں چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی سے ملاقات کی ، ملاقات میں پنجاب کے تعلیمی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کے مطابق ملاقات میں ملالہ فنڈ پاکستان کی سرگرمیوں، مستقبل کی حکمت عملی اور منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،  صوبے میں تعلیم کے فروغ خصوصاً گرلز ایجوکیشن اور STEAM پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی ۔ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے ایجوکیشن سیکٹر میں اصلاحات کے پروگرام کی تعریف کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں 25 ہزار اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی، مدرسوں اور سکولوں میں طلبہ بالخصو ص طالبات کو جسمانی سزا دینا قطعا ًقابل قبول نہیں ، جسمانی سزا پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد ہر صورت میں یقینی بنائیں گے ،اسی ماہ یہ قانون پنجاب اسمبلی سے منظورکرایاجائے گا، پرائمری کی سطح پر پنجا بی تعلیم کے لئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے، مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے سے بچوں میں شرح خواندگی بڑھے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی طالبات کے وظائف میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے ، سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (STEAM) پروگرام جلد نافذالعمل ہو گا، پنجاب حکومتSTEAM پروگرام کیلئے پالیسی یونٹ کھولنے کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ملالہ فنڈ کی سرگرمیوں کو سراہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv