تازہ تر ین

تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ، انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لئے کراچی پہنچ گئیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 17 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔ دونوں ملکوں کی ٹیمیں ملتان سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔
ٹیسٹ میچ کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ میچ کے دوران کئی سڑکوں پر ٹریفک معطل رہے گی۔ عوام کو پریشانی سے بچانے کے لئے ٹریفک پلان بھی جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ پہلے ہی پاکستان کو دو ٹسیٹ میچز میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرچکا ہے،قومی ٹیم اب کلین سوئپ سے بچنے کے لئے جدوجہد کرے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv