تازہ تر ین

دہشتگردی اور اسلامو فوبیا آج کے دور میں بڑے مسائل ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور اسلامو فوبیا آج کے دور میں بڑے مسائل ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انڈونیشین میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان جمہوریت کے فروغ پر یقین رکھتا ہے اور پاکستان علاقائی امن و استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا بے نظیر بھٹو کا ویژن تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان قریبی تعلقات ہیں جبکہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔ دہشت گردی اور اسلامو فوبیا آج کے دور میں بڑے مسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہوا ہے اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے چند روز قبل افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ افغان مسائل کو حل کرنے کے لیے اقوام عالم کو کردار ادا کرنا ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv