تازہ تر ین

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے چودھری سعید انتقال کر گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری محمد سعید حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے چودھری سعید گیسٹ ہاؤس میں مردہ پائے گئے۔ ان کی میت پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی پنجاب کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سابق ایم این اے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات اور ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد، چودھری محمد سعید اقبال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق ایم این اے چودھری سعید اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری سعید اقبال پارٹی کے ثابت قدم اور وفادار راہنما تھے۔ چودھری سعید اقبال جیسے کارکن پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت اور کارکن چودھری سعید اقبال کے خاندان کے غم میں شریک ہیں، چودھری سعید اقبال کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت ان کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعاگو ہیں۔
پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے چودھری محمد سعید کے انتقال پر بلاول بھٹو زرداری کا تعزیتی بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv