تازہ تر ین

تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں پروپیگنڈا گروہ ہے: مریم اورنگزیب 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن انشااللہ اکتوبر2023میں ہوں گے اور امید ہےعوام الیکشن میں سچ پرمبنی فیصلہ کریں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چارسال مافیا کےپلانٹ کوفرنس آئل پرچلایا گیا، جب گیس سستی تھی تب گیس کیوں نہیں لی؟ یہ سیاسی جماعت نہیں پروپیگنڈا گروہ ہے، گزشتہ چارسال ملک کےساتھ کھلواڑکیا گیا، ہرروزکہتے ہیں ملک دیوالیہ ہورہا ہے،
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ دوسروں پرالزام لگانے والا خود زکوٰۃ چور ہے، ڈیلی میل کی معافی سےپاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا، بیرون ملک شہباز شریف پر الزام لگوایا گیا انہوں کہ زلزلہ زدگان کے پیسے کھائے، ڈیلی میل کی سٹوری پلانٹ کرائی گئی، شہباز شریف سے جعلی سٹوری پر معافی مانگی گئی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغواء کیا گیا، رانا ثناءاللہ پر پندرہ کلو ہیروئن کا جعلی کیس بنایا گیا، رانا ثناءاللہ کو ہیروئن بیچنے والا بنا کر یہاں پیش کیا گیا اسی ایوان میں رانا ثناءاللہ کیس پر قرآن کی قسمیں کھائی گئیں، تین روز قبل تین گواہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کوئی ثبوت نہیں تھا۔
مریم اورنگزیب نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں 2018 سے اپریل 2022 تک ایک پروپیگنڈا گروہ مسلط تھا، پروپیگنڈا گروہ کا 2018 سے 2022 تک صرف جیل بھرو فوکس تھا، ان کا مقصد صرف سیاسی مخالفین کو قیدی بنانا تھا، نیب کے چئیرمین کی ویڈیو پران کو کیسز کیلئے استعمال کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمرے میں باجوہ کوایکسٹنشن اورباہرنیوٹرل کہتے ہیں، آج نئے آرمی چیف کو امر بالمروف کا کہہ رہےہیں، سائفرکوہلا کرکہتے ہیں سازش ہوگئی، یہ شخص اقتدارکھونے کیوجہ سے ملک کوآگ لگانا چاہتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب ان کی کرپشن سامنے آرہی ہے توروزانہ گالیاں دیتےہیں، یہ غیرملکی گرانٹ کوروکنےکی سازش تھی، ان سے توشہ خانہ کا حساب مانگوتوکہتے ہیں میری گھڑی، میری مرضی، دودن پہلے پنکی صاحبہ کی گھڑیاں بیچنے کےحوالے سے آڈیوبھی سامنے آئی، یہ خان صاحب کی گھڑیاں نہیں تھی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے فخرہے اس ایوان کوایک خاتون نے بھی چلایا ہے، ایوان میں بیٹھے ہرشخص کوخواتین کی کارکردگی کوسراہنا چاہیے، حنا ربانی کھرافغانستان میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہے، خواتین کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، یہ خاتون اورمرد حضرات کا معاملہ نہیں ہے، اس طرح دنیا میں پاکستان کا غلط تاثرجائے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ مولانا اکبرچترالی کا اپنا موقف ہے، اظہاررائے ان کا حق ہے لیکن کسی پرحملہ آورنہیں ہونا چاہیے،حنا ربانی صرف خاتون ہونے کے ناطے نہیں کارکردگی کیوجہ سےعہدے پرہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv