تازہ تر ین

بلوچستان کے ضلع حب، لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

لسبیلہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع حب اور ضلع لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔
ضلع حب 1 میونسپل کارپوریشن اور 3 میونسپل کمیٹیوں دُریجی، وندر، گڈانی اور ضلع کونسل حب پر مشتمل ہے۔
ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 620 ہے، بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹنگ کیلئے حب میں 126 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، ضلع حب کے 138 وارڈز میں سے 30 وارڈ ز سے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 2 امیدواروں کی وفات کے باعث 2 وارڈز پر الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں، اب یہاں 106 وارڈز میں انتخابات ہوں گے۔
ضلع حب میں 32 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 63 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب ضلع لسبیلہ ایک میونسپل کارپوریشن اوتھل، 5 میونسپل کمیٹیوں بیلہ، اوتھل، کنراج، لاکھڑا، لیاری اور ضلع کونسل لسبیلہ پر مشتمل ہے، ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 703 ہے،لسبیلہ کے 146 وارڈز میں 27 وارڈز سے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
لسبیلہ میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے 119 وارڈز میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کیلئے لسبیلہ میں 130 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv