تازہ تر ین

سعودی فرمانروا کی ملک بھرکی مساجد میں نماز استسقاء کرانےکی ہدایت

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک بھر کی مساجد میں نماز استسقاء کرانےکی ہدایت کی ہے۔
سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین سمیت تمام مساجد کو ہدایت کی ہےکہ وہ جمعرات کو نماز استسقاء کروائیں۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ باران رحمت کے نزول کے لیے نماز استسقاء کی ادائیگی سنت نبویﷺ ہے۔
خادم حرمین شریفین نے اپیل کی ہے کہ لوگ صدقات و خیرات کے ساتھ توبہ و استغفار بھی کریں ۔
سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کی ہدایت پر جمعرات کو ملک بھر میں نماز استسقاء پڑھی جائےگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv