تازہ تر ین

ای سی سی نے کسان پیکج 2022 کی منظوری دے دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کسان پیکج 2022 کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں منظوری دی گئی، زرعی قرضوں کا حجم 1419 ارب سے بڑھا کر 1802 ارب روپے کر دیا گیا، ڈی اے پی کھاد کی قیمت 13750 روپے سے کم کرکے 11250 روپے کر دی گئی، تین لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے بلا سود قرضے دینے کی منظوری دی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم کامیاب جوان یوتھ انٹرپنورشپ اسکیم کا نام تبدیل کرنے کی تجویز منظور کی گئی، نیا نام وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم مقرر کر دیا گیا، اسکیم کو چھوٹے کاروبار اور زرعی شعبے کیلئے زیادہ مفید بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اسکیم کے تحت بلاسود مائیکرو اور زرعی قرضے دیئے جائیں گے۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ موجودہ مالی سال کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 2 ارب 92 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ معاہدہ کے مطابق فنڈز جاری کیئے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv