تازہ تر ین

شہباز شریف ڈیلی میل کیس، درخواستوں پر مقدمے کی لاگت ادا کی جا رہی ہے:مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیلی میل نے ڈیڑھ سال حیلے بہانوں سے کیس کو تاخیر کا شکار کیا، ہم اپنے کیس کو بیان کرنے کا مقدمہ (میننگ ہیئرنگ) جیت چکے ہیں، ان درخواستوں پر مقدمے کی لاگت ادا کی جا رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل کے شہباز شریف پر عائد کردہ الزامات کی سماعت کے لئے جج نے آئندہ ماہ 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے، ان الزامات پر تفصیلی جواب 13 دسمبر 2022 ء تک جمع کرانا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے مقدمے میں مختصر جواب پہلے ہی جمع کرایا جا چکا ہے۔ ہتک عزت کے مقدمے کا ٹرائل دسمبر 2023ء میں ہوگا۔ ڈیلی میل عدالت میں اپنے الزامات کو تاحال ثابت نہیں کرسکا، اب اسے قانون کا سامناکرنا پڑے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv