تازہ تر ین

خیبرپختونخوا سے کمانڈوز منگوانا پنجاب پولیس پر عدم اعتماد نہیں، شبلی فراز

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ زمان پارک میں سیکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر مزید نفری بلائی گئی ہے، عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے، ہم مزید رسک نہیں لے سکتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا خیبرپختونخوا سے کمانڈوز منگوانا پنجاب پولیس پرعدم اعتماد نہیں، عمران
خان کی سیکیورٹی پر پنجاب پولیس کے اہلکاربھی تعینات ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ عمران خان کے بیٹے جب تک چاہیں گے، رہیں گے، راولپنڈی پہنچنے پر عمران خان خود لانگ مارچ کو لیڈ کریں گے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لانگ مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت ثابت کرتی ہے کہ عوام کیا چاہتے ہیں؟ آج گجرات میں عوام نے لانگ مارچ میں شرکت کرکے بھرپوراظہاریکجہتی کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv