تازہ تر ین

ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت خارجہ نے ممتاز زہرا بلوچ کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ممتاز زہرا بلوچ کو دفتر خارجہ کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
ساتھ ہی صائمہ سید کو ڈپٹی ترجمان دفتر خارجہ مقررکیا گیا ہے، وہ بطور ڈی جی اسٹریٹجک کمیونیکیشن ڈویژن کام کررہی تھیں۔
ممتاز زہرا بلوچ 25 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں اور اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ (ایشیا پیسفک) کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ امریکا اور جنوبی کوریا سمیت مختلف ممالک میں فرائض انجام دے چکی ہیں۔
خیال رہے کہ موجودہ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کو 20 اگست 2021 کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ اب انہیں فرانس میں سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv