تازہ تر ین

صدر عارف علوی کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ، شرکاء کو تقریب میں اسناد سے نوازا

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا اور 24 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے کامیاب شرکاء کو منعقد تقریب میں میں اسناد سے نوازا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورکشاپ میں ارکانِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں، بیوروکریٹس، سفیروں، مسلح افواج کے سینئر افسران شامل تھے۔ ورکشاپ میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد سکیورٹی امور کو سمجھنا اور اس بارے آگاہی پیدا کرنا تھا۔
بیان کے مطابق شرکاء کو قومی سلامتی اور پاکستان کو درپیش چیلنجز سے آگاہی دی گئی، صدر نے ورکشاپ کے شرکاء کو قومی سلامتی سے متعلق ورکشاپ کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر نے ملکی قیادت کیلئے نیشنل سیکورٹی ورکشاپس کے انعقاد میں این ڈی یو کے کردار کو سراہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv