تازہ تر ین

جوتے کی شکل کا گھر کرائے پر رہنے کے لیے دستیاب

پینسلوینیا: (ویب ڈیسک) امریکا میں موجود جوتے کی شکل کے گھر کو قلیل مدتی رہائش کے لیے کرائے پر دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
امریکی ریاست پینسِلوینیا میں موجود یہ ہینز شُو ہاؤس ویلون اور نومی براؤن نے جولائی میں خریدا تھا اور اب انہوں نے فیس بک پر اعلان کیا ہے کہ یہ گھر قلیل مدتی رہائش کے لیے دستیاب ہے۔
یہ گھر 1948 میں میہلون ہینز کے شو اسٹور کی چین کے فروغ کے لیے تعمیر کیا گیا تھا اور تب سے اب تک متعدد افراد اس کو خرید چکے ہیں۔
گھر کی مرمت کےحوالے سے بات کرتے ہوئے نومی براؤن کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوشش کی ہے کہ اس گھر کی اصل خصوصیات کو محفوظ رکھا جائے۔
سال کے آخر تک دستیاب اس گھر کو 269 ڈالرز فی رات کے حساب سے بُک کرایا جاسکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv