تازہ تر ین

جان کو خطرہ: عمران خان کی رہائشگاہ پر بھاری نفری تعینات، سکیورٹی سخت

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر ان کی رہائشگاہ زمان پارک پر سکیورٹی کا حصار بنا دیا گیا۔
سپیشل برانچ کے سکیورٹی الرٹ کے معاملے کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی زمان پارک رہائشگاہ پر مزید سکیورٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں، ان کے گھر کی دیوار کے ساتھ سکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کر دی گئی ہے اور سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر بھی حفاظتی دیوار بنا دی گئی۔
دوسری طرف زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹ قائم کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ سیکورٹی کے مزید کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے۔
زمان پارک آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا، پارٹی کی خواتین رہنماؤں کی آمد کے پیش نظر چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔
اُدھر خیبر پختونخوا سے پولیس کمانڈوز زمان پارک پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ عمران خان کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، کلوز سرکل میں کے پی پولیس کے کمانڈرز کو تعینات کیا جائے گا۔ ایک ٹرک پر 15 سے زائد کمانڈرز لاہور پہنچ گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv