تازہ تر ین

سربراہ پاک فضائیہ کی بحرین ایئرشومیں شرکت، جے ایف 17 طیارہ توجہ کامرکزرہا

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ پاک فضائیہ کی بحرین ایئر شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت، ایئر شو میں جے ایف 17 لڑاکا طیارہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایئر شو میں مختلف ممالک کے وفود اور اعلیٰ فوجی حکام کی بڑی تعداد موجود تھی، تقریب میں دیگر طیاروں اور دفاعی آلات کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر تیار کردہ جے ایف17 لڑاکا طیارہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جے ایف17 طیارے نے ایروبیٹکس کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے ایئر شو میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ ایئر شو میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی شرکت قوم کے لئے باعث فخر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv