تازہ تر ین

عمران خان اب صرف فرسٹریشن کا شکار ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اب صرف فرسٹریشن کا شکار ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کے بہتان، الزام اور جھوٹ سننا بند کردیا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ عوام نے فساد، انتشار اور نفرت کو مسترد کر دیا ہے، عمران خان کی بات کا اب کسی پہ کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک رکے گی نہیں، جب تک انصاف نہیں آئے گا ملک آزاد نہیں ہو گا اور اگر انصاف نہیں ہو گا تو نہ معاشرہ ترقی کرے گا نہ ہی یہ ملک۔
چیئرمین پی ٹی آئی ںے کہا کہ اعظم سواتی کے ساتھ ہونے والا سلوک افسوسناک ہے، انہوں نے ہمارے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا جسے ہم دہشت گرد ہیں، پاکستان کا سابق وزیر اعظم ہوں مگر میری ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv