تازہ تر ین

ٹی 20 ورلڈکپ: پیٹرسن نے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کی پیشگوئی کردی

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے سابق مایہ ناز بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل کی پیش گوئی کردی۔
ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈکے درمیان ہوگا۔
کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنےکالم میں بھی اس کی پیش گوئی کی تھی۔
خیال رہے کہ آج پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈکو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائےگا جس میں فیصلہ ہوگا کہ کون فائنل میں پاکستان کا سامنا کرےگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv