تازہ تر ین

عمران خان کو 4 گولیاں لگیں یا گولی کے 4 ٹکڑے؟وضاحت آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قتلانہ حملے میں کتنی گولیاں لگیں؟ شوکت خانم اسپتال نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد سے اس بات پر بحث جاری ہے کہ انہیں کتنی گولیاں لگیں۔
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں چار گولیاں لگیں۔ تاہم ان کی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے بریفنگ کے دوران گولیوں کے چار ٹکڑوں کا ذکر کیا۔
عمران خان کے بیا ن کے بعد وزیر داخلہ رانا ثنا الللہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں، کوئی بھی آزاد میڈیکل بورڈ جائزہ لے تو جھوٹ پکڑا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں معاملے کی صاف اور شفاف تحقیقات کے لئے تمام ایجنسیز کی ہائی لیول جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔
عمران خان کو 4 گولیاں لگیں یا نہیں اس بات پر شوکت خانم اسپتال نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کی سرجری کے دوران گولی کے 4 ٹکڑے نکالے گئے۔
عمران خان کی دائیں ٹانگ سے ٹکڑے نکالے گئے۔عمران خان کی بائیں ٹانگ سے ٹکڑا نہیں نکالا گیا۔ عمران خان اسپتال پہنچنے پر مکمل ہوش میں تھے۔ آپریشن ٹکڑے نکالنے کے لیے کیا گیا۔عمران خان کی حالت تیزی سے بہترہورہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv